عمران ریاض اٹک سے رہائی ملتے ہی چکوال پولیس کی گرفت میں آگئے

اٹک: اینکرپرسن عمران ریاض اٹک سے رہائی ملتے ہی چکوال پولیس کی گرفت میں آگئےاٹک میں مقدمے سے رہائی کے بعد چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا. 

اٹک کی عدالت نے اینکرپرسن عمران ریاض کو مقدمے میں رہا کردیا تاہم رہائی ملنے کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہر موجود چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا۔پولیس عمران ریاض کو لے کرچکوال روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل اٹک کی عدالت کے فاضل جج نے چکوال پولیس کی عمران ریاض کوحوالے کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔فاضل جج نے چکوال پولیس کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چکوال پولیس نے مروجہ قانونی طریقے کار اختیار نہیں کیا۔

عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر رضا کارانہ طورپر چکوال پولیس کو گرفتاری دیدی

راولپنڈی ڈویژن کے پولیس ترجمان نے چکوال پولیس کی جانب سے عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کیخلاف ایف آئی آر پہلے سے درج ہے لیکن اسکو سیل رکھاگیا ہے۔

چکوال میں عمران ریاض کے خلاف تھانہ صدر میں بھی مقامی شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی انہی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے جو اٹک کی ایف آئی آر میں لگائیں گئی تھیں

تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ 29 جون کو چکوال کے رہائشی ثقلین صفدر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تھانہ صدر چکوال میں درج مقدمہ نمبر291,اعانت جرم کی دفعہ 109 ,سمیت دیگر دفعات, 501′ 505/1C’505/2 پی پی سی کے تحت درج کیا گیا جبکہ ایف آئی آر, میں الیکٹرانک میڈیا /پیکا ایکٹ کی چھ دفعات 4’5’11’16’20’22بھی درج ہیں۔

واضح رہے کہ عمران ریاض کے خلاف دیگر مختلف شہروں میں بھی مقدمات درج ہیں۔۔

Comments are closed.