سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی.
مورگاہ راولپنڈی کے رہائشی قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنی والدہ کے فوت ہونے کی خبر دی.
شعیب اختر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اُن کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ شعیب اختر نے اپنی فیس بُک پوسٹ میں بھی بتایا کہ میری والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
عظیم کرکٹر شعیب اختر کی والدہ ایک عظیم ماں تھیں۔ ہمیں بھی شعیب بھائی کی طرح بہت محبتوں اور دعاؤں سے نوازتی رہی۔شعیب بھائی کے ساتھ ہم جیسے ان کے دوست بھی دوبارہ یتیم ہوگئے۔ اللہ ہمت کی اس پہاڑ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین https://t.co/Tj4dRDlg0U
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) December 25, 2021
شعیب اختر کے مطابق ان کی والدہ کے نماز جنازہ نماز عصر کے بعد ایچ ایٹ قبرستان اسلام آباد میں ادا کیا جائے گی۔
کئی سیاستدانوں اور سابق کرکٹرز نے شعیب اختر سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور نماز جنازہ میں بھی کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے.
Comments are closed.