نواز شریف کو بخوبی جانتے ہیں ملٹری ملک کی حقیقت ہے، سرتاج عز یز

فوٹو: فائل

اسلام آباد( ویب ڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ دور کے مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے تھے، سرتاج عزیزنے یہ دعویٰ ایک ٹی وی پروگرام میں کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بخوبی جانتے ہیں ملٹری ملک کی حقیقت ہے، سرتاج عز یز نے جیو ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کے انداز میں دعویٰ کیا کہ نواز شریف بھی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سیاست میں آئے تھے۔

سرتاج عزیز کہ اگرچہ نواز شریف سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے آئے تھے تاہم بعد میں جلد ہی ان کی سوچ بدل گئی تھی، بزرگ سیاسی رہنما نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں ہی نواز شریف نے طے کر لیا تھا کہ وہ اب سول بالادستی کی جنگ لڑیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ نواز شریف کو اس بات کا احساس ہے کہ فوج ہمارے ملک کی ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم دہشتگردی اور کورونا جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے والی فوج کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ وہ ان معاملات پر فوج کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں لیکن ان کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہیں، اسی حوالے سے لندن میں موجود صحافی اظہر جاوید کا کہنا ہے کہ لندن کے سرد موسم میں اگر کہیں گرمی دیکھی جا رہی ہے تو وہ حسین نواز کا آفس ہے۔

اظہر جاوید نے کہا کہ ان دنوں میں حسین نواز کے آفس میں خوب رونق ہوتی ہے،نوازشریف روزانہ وہاں ملاقاتیں کرتے ہیں،پارٹی رہنماؤں سے صلاح مشورے کرتے ہیں،ادھر سب سے زیادہ یہی بحث ہوتی ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے کون سا وقت بہترین ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتیں کرنے والوں میں عام اور خاص لوگ شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں نوازشریف اتنی جلد نہیں آئیں گے، وہ فروری یا مارچ میں پاکستان آ سکتے ہیں کیونکہ ابھی بہت ساری چیزیں ہونا باقی ہیں۔

اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت سب زیادہ اہم نوازشریف کے خلاف مقدمات کا ختم ہونا ہے۔نوازشریف اگلے انتخابات کے لیے فرنٹ رنر کے طور پر جانا چاہتے ہیں،اس کے لیے ان کی کوشش ہے کہ قانونی ٹیم نوازشریف کے مقدمات ختم کروائے۔

انھوں نے بتایا کہ نوازشریف ان دنوں بہت خوش ہیں،نوازشریف کو ملک میں ہونے والی مہنگائی پر بھی پریشانی ہے،ایاز صادق سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہیں وہ اسی لئے پر جوش ہیں۔

Comments are closed.