جج رانا شمیم نےنوازشریف کے سامنے حلف نامہ نوٹرائز کرایا، فواد چوہدری
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جج رانا شمیم نےنوازشریف کے سامنے حلف نامہ نوٹرائز کرایا، فواد چوہدری نے یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشا شیئر کرتے ہوئے کیا ہے.
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ایک انگریزی اخبار کی خبر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جج رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایاہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ گلگت بلستان کی سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے سامنے تیار کروایا۔
ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نےایک اخباری تراشہ شیئر کیا اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی لکھا۔
راناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا،نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں pic.twitter.com/MBPx0V1jpY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021
وفاقی وزیر نے لکھا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا، نئے انکشافات نے ایک بار پھر شریف فیملی کو سسیلین مافیا ثابت کیا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیسے مافیا کی طرح عدالتوں، اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس حلف نامے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ یہ کسی اور سے زیادہ ججز پر سوال اٹھایا گیا ہے.
Comments are closed.