کرکہالہ کرکٹ لیگ ، وزیراعلیٰ کے مشیر مہمان خصوصی ہونگے

0

فوٹو: فائل


مانسہرہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)ضلع مانسہرہ کے علاقے لساں نواب کے نواح میں یوم آزادی کی مناسبت سے ، کرکہالہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ہزارہ ڈویژن کے علاوہ اٹک اور مری سے بھی ٹیمیں شریک ہوں گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر حاجی فضل الہٰی مہمان خصوصی ہوں گئے۔

الفاف اینڈ سپورٹس کلچر ونگ پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے آر گنائزر ا ساجد حسین تنولی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے مشیر و پارلیمانی سیکرٹری بلدیات حاجی فضل الہٰی اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہیں اور وہ علاقے میں دیگر تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔

لساں نواب میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے مشیر حاجی فضل الہٰی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور حوصلہ افزائی کیلئے کوشاں ہے اور اسی لئے میں بھی اس ایونٹ میں شریک ہوں گا۔

کرکہالہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام ، اٹک اور مری سے کل70ٹیمیں شریک ہوں گی ،لیگ کی فاتح ٹیم کیلئے70ہزاررنر اپ 30ہزار سمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کیلئے 5،5ہزارروپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

کرکہالہ کرکٹ پریمیئر لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں شعیب تنولی، سہیل تنولی، ڈاکٹر زبیر تنولی ، عظیم تنولی ، فیصل تنولی شامل ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 70ٹیموں کی ایک گراونڈ پر میزبانی مشکل کام ہے لیکن ہماری پوری کوشش ہے ڈسپلن قائم رہے اور تمام ٹیمیں مطمئن واپس جائیں۔

آرگنائزر ز کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد 14اگست کی مناسبت سے کیا جارہاہے اس لئے یہ انٹر نیئمنٹ ایونٹ 5پانچ اوورز جب کہ فائنل میچ 10اوورز پر مشتمل ہوگا ، بتایا جاتاہے کہ ٹورنامنٹ کا مقصد یوم آزادی کی مناسبت سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمی کا فروغ دینا ہے۔

کرکہالہ کرکٹ پریمیئر لیگ کے حوالے سے نوجوانوں میں جوش و خروش دیدنی ہے اور خاص کر الفاف اینڈ سپورٹس کلچر ونگ پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے آر گنائزر ا ساجد حسین تنولی کی سرپرستی میں کھیلوں فروغ کیلئے ایونٹ کاانعقاد اور مشیر وزیراعلیٰ کی شرکت سے تماشائی بھی راغب ہوں گے۔


آرگنائزنگ کمیٹی اور دیگر مقامی نوجوان کرکہالہ کرکٹ پریمیئر لیگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں اور تشہیر کی جارہی ہے جب کہ 14اگست کے پوسٹرز اور پرچم لگانے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی بینر لگائے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.