لڑکی نے بیچ چوراہے لڑکے پر تھپیڑوں کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اوورسپیڈنگ اور ہراساں کرنے کا الزام لگا کر لڑکی سر عام ٹیکسی ڈرائیور کو گھسیٹ گھسیٹ کر تھپڑ مارتی رہی ،لوگوں کے منع کرنے کے باوجود باز نہ آئی ویڈیو وائرل ہو گئی.
لڑکی نے سرعام مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو بھارت کے شہر لکھنو میں ایک ٹریفک اشارے پر تھپڑ برسائے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست لکھنؤ میں پریادرشنی نامی لڑکی نے مسلمان ٹیکسی ڈرائیور شہادت پر اوور اسپیڈںگ اور ہراساں کرنے کا الزام لگاکر مار پیٹ کی۔
اس دوران ٹیکسی ڈرائیور شہادت کہتا رہا کہ اس کا قصور نہیں لیکن لڑکی مارتی رہی، شہادت کے دوست چھڑانے آگے بڑھے تو انہیں بھی گریبان سے پکڑلیا گیا۔ لکھنؤ پولیس نے بھی مؤقف سنے بغیر لڑکوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تھانے میں بند کردیا۔
لڑکی نے اس دوران لڑکے کا موبائل بھی توڑ ڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق لڑکی نے گرین سگنل پر سڑک کراس کی اور خود ٹیکسی کے آگے آگئی، پھر ٹیکسی میں توڑ پھوڑ کرتی رہی.
جب سوشل میڈیا پر ٹیکسی ڈرائیور شہادت کے حق میں مہم چلی تو پولیس حرکت میں آئی اور لڑکی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر دیا، واضح گزشتہ دنوں لاہور میں بھی ایک ایسا ہی واقع پیش آیا تھا، لاہور کے شاپنگ مال میں اوباش نوجوان کو خاتون سے نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا.
لاہور میں خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کرکے اس کی درگت بنا دی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی- لاہور کے معروف امپوریم مال میں نوجوان شاپنگ مال میں خاتون سے نمبر مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا.
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے- ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اپنی غلطی ماننے سے انکار کر رہا ہے جبکہ خاتون مسلسل اسے تھپڑ رسید کر رہی ہے-