سردار تنویر الیاس قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے ساتھی کارکن زخمی

0

باغ (زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ڈپٹی انچارج اور اور حلقہ باغ وسطی کے نامزد امیدوار سردار تنویر الیاس
قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے.

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کفل گڑھ ایک عشائیہ میں شرکت کیلئے جارے تھے ہاڑی گہل کے مقام پر راستے میں تاک میں بیٹھے ملزمان نے قافلے پر حملہ کر دیا.

ذرائع کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کے مخالفین کارکن تھے جن کے پاس اسلحہ بھی تھا اس دوران فائرنگ بھی کی گئی تاہم سردار تنویر الیاس بال بال بچ گئے.

ان کے سیکیورٹی گارڈز نے جان پر کھیل کر حملہ ناکام بنایا گارڈز اور حملہ آوروں کی لڑائی میں ان کے سیکیورٹی گارڈز بندوقوں کے بٹ لگنے سے زخمی ہوگئے.

حملے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقہ مکین جائے حادثہ پر پہنچ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ مبینہ طور پر پرسابق ریٹائرڈ ایس ایس پی کی ایما پر کیا گیا.

یہ سابق پولیس افسر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو سپورٹ کر رہا تھا اور موقع پر اشتعال دلا رہا تھا اس نے پی پی پی کارکنوں کے ساتھ راستہ بلاک کرلیا واقعہ کی اطلاع فوراً پولیس کو کی گئی.

پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس کے رویئے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی.

پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور راولپنڈی سے باغ جانے والی مرکزی سڑک کو بند کردیا تاہم سردار تنویر الیاس نے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی.

واقعہ کے بعد سابق ایس ایس پی موسیٰ خان اور اس کے شریک ساتھیوں شائق عزیز،حماد منظور، ظہیر مغل،سرفراز مغل اور دیگر ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی.

تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار نہ کیا تو احتجاجاً پورا علاقہ بند کریں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.