آزادکشمیر انتخابات، پی ٹی آئی25، ن لیگ6، پیپلزپارٹی کی 11نشستیں، سرکاری اعلان

0

مظفر آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)

چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر عبدالرشید سلہریا نے الیکشن نتائج کا اعلان کردیا، تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کیں پیپلز پارٹی نے 11،مسلم لیگ ن نے6 اور مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے ایک،ایک نشست حاصل کی۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر نےکہا کہ الیکشن صاف اور شفاف طور پر ہوئے اور ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا، ہارنا جیتنا مقدر کی بات ہے.

انھوں نے کہا کہ جو ہار جاتا ہے وہ کہتا ہےکہ دھاندلی ہوئی ہے، تاہم کسی بھی جماعت نے ابھی تک دھاندلی سے متعلق کوئی تحریری شکایت نہیں کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ باغ کے ک انصاف نے25،پیپلزپارٹی 11،مسلم لیگ ن 6،مسلم کانفرنس اور آزاد جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی، ،آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سلطان محمود چوہدری 18462 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد سعید 15343 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سیکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف کو 15583 ووٹ ملے۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے تمام 170پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی 23448 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے محمد ولید انقلابی 17468ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 18 پونچھ اور سدھنوتی ون کے تمام 178 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبد القیوم نیازی 24829 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے محمد یاسین گلشن 16000 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 19 پونچھ اور سدھنوتی 2 کے تمام 149 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے سردار عامر الطاف خان 13413 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل پی پی کے سعود بن صادق نے 12517ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 21 پونچھ اور سدھنوتی 4 کے تمام 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم خان 8205 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے طاہر انور خان 6065 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

حلقہ ایل اے 24 پونچھ اور سدھنوتی 7 کے تمام 179 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی 28103 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے سردار فاروق احمد طاہر نے 24103 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 18870 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے راجہ محمد الیاس 13294 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے تمام 114 پولنگ اسٹیشنز  کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد 13337 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 10557 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 30 مظفر آباد 4 کے تمام 105 پولنگ اسٹیشنز  کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری محمد رشید 18068 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل  ن لیگ کے مصطفیٰ بشیر عباسی 10316ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔

ایل اے 37 جموں 4  کے  تمام 173 پولنگ اسٹیشنزکےغیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت تحریک انصاف کے محمد اکمل سرگالہ 25963 ووٹ لیکر جیت گئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے محمد صدیق چوہدری نے 24508 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 113 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکبر چوہدری 14143 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے ذیشان علی  8740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40کشمیر ویلی ون سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2165 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 پنجاب کے تمام 17 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے غلام محی الدین دیوان 2326 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے محمد اکرام بٹ 741 ووٹ لے کردوسرے  اور پیپلزپارٹی کے شبیرعباس میر166 ووٹ لےکر تیسرےنمبر پررہے۔

حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔

اسی طرح ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45کشمیرویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3138 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

کوٹلی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے 2کارکن جاں بحق

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں کوٹلی کے انتخابی حلقے ایل اے 12 میں مخالف سیاسی گروپوں میں فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے2 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کا تبادلہ چڑھوئی میں ناڑ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مابین ہوا جس میں 40 سالہ ظہیر احمد اور زخمی ہونے والے 50 سالہ محمد رمضان جاں بحق ہوگئے۔

مرنے والوں کا تعلق سیاسی جماعت پی ٹی آئی سے تھا، فائرنگ سے محمد رمضان زخمی ہوگیا تھا تاہم ہسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے، اس کے بعد کچھ پولنگ اسٹیشنز پر عارضی طور پر پولنگ روکی گئی۔

الیکشن کےموقع پر سکيورٹی اور پولنگ کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ پاک فوج، رينجرز، ايف سی اور پوليس کے 44 ہزار سے زائد اہلکار سيکيورٹی پر مامور ۔

ریٹرننگ آفیسر غائب نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ انتخابات میں ریٹرننگ افسران غائب نہیں ہوں گے یہ بات ایک انٹرویو میں کی ہے.

انھوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت آر اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پولنگ سٹیشنز پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ ایجنٹس کو فراہم کریں.

یہ بھی کہ ساتھ ہی نتیجہ واٹس ایپ پر بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کار بیلٹ باکس اور آر او کو اپنی حفاظت میں واپس پہنچانے کے ذمہ دار ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.