پڑہنہ، 32 سال گزر گئے سائنس ٹیچرز تعینات نہ ہو سکے
تناول(زمینی حقائق ڈاٹ کام) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پڑہنہ کو 1988 میں اپ گریڈ کر کے ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دیا گیا لیکن آج تک سکول ہذا میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے لیے سائنس ٹیچرز کی پوسٹیں منظور نہیں ہو سکیں.
وزیر تعلیم کے پی کے کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر صورتحال سے بے خبر رکھا گیا ہے سکول کے طلباء سائنس ٹیچر نہ ہو نے کے سبب دور دراز کے سکولوں میں جاکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ھیں.
مقامی باشندوں نے کئی بار متعلقہ ایم پی اے نعیم سخی کو اس مسئلہ کا بتایا مگر انھوں نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس پر کسی نے کان نہیں دھرے.
متذکرہ سکول کو آپ گریڈ ہوئے چونتیس سال ہونے کو ہیں مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک سکول میں مطلوبہ آسامیوں کیلئے منظوری نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے.
علاقہ پڑھنہ کے معززین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) مانسہرہ،وزیر تعلیم کے پی کے سے مطالبہ کیا ھے کہ سائنس ٹیچرز کی تعیناتی ممکن بنائی جائے.
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نا انصافی پر خاموش نہیں رہ سکتے، سائنس ٹیچر کی عدم تعیناتی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا.