ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا
فوٹو: پی ایس ایل
ابوظہبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا.
ابوظہبی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پاکستان سپرلیگ کے کسی بھی فائنل میچ کا سب سے بڑا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے زلمی مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی.
پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب مزربانی کی بال پر حضرت اللہ زازئی کا کیچ شان مسعود نے پکڑا وہ صرف ایک چھکا لگانے کے بعد 6 رنز ہی بنا سکے.
The moment every @MultanSultans fan had been dreaming of. The moment of joy, of relief, of victory.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvPZ pic.twitter.com/O7rrgXJuuU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 24, 2021
زلمی کی طرف سے دوسرے آوٹ ہونے والے کامران اکمل نے جنھوں نے 35 رنز بنائے انھیں عمران خان نے کلین بولڈ کیا، جوناتھن 13 بالز کھیل کر 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے،
زلمی کو 124 رنز پر چوتھی وکٹ کا نقصان ہوا جب پاول 23 رنز بنا کر مزرابانی کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے شعیب ملک بھی 48 رنز بنا کر سہیل تنویر کی بال عمران طاہر کو کیچ دے بیٹھے.
زلمی کی پانچویں وکٹ 137 رنز پر گری ،اس کے بعد ردرفورڈ نے چارج سنبھالا لیکن عمران طاہر کو چھکا مارنے کی کوشش میں وہ 18 رنر بنا کر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے.
پشاور کے چھٹے آوٹ ہونے والے کپتان وہاب ریاض تھے جوکہ ایک بال کے مہمان ثابت ہوئے انھیں بھی عمران طاہر نے آوٹ کیا، 151 کے ہی ٹوٹل پر زلمی کے عمران بھی عمران طاہر کی بال پر آوٹ ہو گئے.
عمران طاہر کی اس اوور میں یہ تیسری وکٹ جبکہ زلمی کی آٹھویں وکت تھی تھی جس کے بعد اگلے ہی اوور میں محمد عمران نے عماد بٹ کو آوٹ کر دیا وہ 7 رنز بنا سکے ان کا مشکل کیچ رضوان نے تھاما.
ملتان سلطانز کی طرف سے عمران طاہر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2،2 وکٹیں مزرابانی اور عمران سینئر نے اور شعیب ملک کی قیمتی وکٹ سہیل تنویر کے حصے میں آئی.
اس سے قبل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور ملتان سلطانز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا ہدف دیا.
ملتان سلطانز کے اوپنر شان مسعود نے میچ کا پہلا اوور میڈن کھیلا، سلطانز کی پہلی وکٹ 68 پر گری اس مرحلے پر شان محمد عمران کی ایک آہستہ گیند کو سمجھ نہ سکے اور 37 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔
زلمی کو اگلے اوور میں صہیب مقصود کی اہم وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ایکسٹرا کور میں کھڑے حضرت اللہ زازئی آسان کیچ نہ لے سکے اور 68 رنز کھیل کر ناٹ آؤٹ واپس آئے.
HUM HAIN CHAMPIONS!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 24, 2021
The @multansultans celebrate victory amidst the fireworks at Abu Dhabi Stadium.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #MSvPZ pic.twitter.com/CtfoHfMW2v
محمد رضوان کا وکٹوں کے عقب میں کامران اکمل جب کیچ پکڑا تو تب انہوں نے 30 گیندوں پر 30 ہی رنز بنائے تھے، اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سلطانز کے صہیب مقصود اور رائلی روسو نے اگلا گیئر لگایا.
دونوں نے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری شراکت مکمل کی، صہیب مقصود نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے 27 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ روسو نے صرف 20 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔
دونوں کے درمیان 98 رنز کی اس شراکت کا خاتمہ اننگز کے 19ویں اوور میں اس وقت ہوا جب ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں رائلی روسو شارٹ تھرڈ مین پر کھڑے عرفان کو کیچ دے بیٹھے۔
صہیب مقصود بہترین بیٹسمین، شاہنواز دھانی بالر رضوان بیسٹ کیپر
ثمین گل نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے اگلی ہی گیند پر جانسن چارلس کو بھی چلتا کردیا آخری اوور میں سلطانز نے خوشدل شاہ کے دو چھکوں کی بدولت 21 رنز بنائے اور مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔
دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں، ملتان سلطانز: محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلیسنگ مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہر، عمران خان۔
پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، جونو ویلز، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، عماد بٹ، ثمین گل، محمد عرفان، محمد عمران۔