میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 15 جون کے بعد ہوگا۔

ٹویٹر پر شفقت محمود کی طرف سے کئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی۔ دونوں نتائج جامعات کے ایڈمشن سے پہلے جاری کر دیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کے بعد منعقد کیے جائیں گے۔ امتحانات کا حتمی شیڈول بورڈز جاری کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.