عید پر ریلوے کاخصوصی ٹرینیں چلانے اعلان ، آج سے آغاز ہوگا

0


کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)عید الفطر کی مناسبت سے پاکستان ریلوے نے کراچی سٹی سے 6 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا گیا، پہلی ٹرین آج رات کراچی سے روانہ ہوگی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی کے مطابق سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرینین لاہور، راولپنڈی اور ملتان جائیں گی۔

اس حوالے سے ریلو ے حکام کا کہنا ہے کہ 7 سے 10 مئی تک کراچی سٹی سے لاہور رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی، جب کہ
11 مئی کو کراچی سٹی سے راولپنڈی کے لیے رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین آج رات 8 بجے سٹی اسٹیشن کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔12 مئی کو کراچی سٹی سے ملتان رات 8 بجے عید اسپیشل ٹرین روانہ کی جائیگی۔

اسی طرح 7 اور 9 مئی کو کراچی تا لاہور عید اسپیشل 14 کوچز اور 8 اور 10 مئی کو کراچی تا لاہور عید اسپیشل 15 کوچز، 11 مئی کو کراچی تا راولپنڈی عید اسپیشل 10 کوچز اور 12 مئی کو کراچی تا ملتان جانے والی عید اسپیشل 15 کوچز پر مشتمل ہوگی۔

ریلوے حکام کی طرف سے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے کے اعلان کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیاہے کہ عید اسپیشل ٹرین میں ایس او پیز پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.