پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

0


جوہانسبرگ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ جوہانسبرگ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقی کپتان باؤما کے انجری کے باعث سیریز سے باہر ہونے کے بعد ہینرک کلاسن افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنے اور جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے باعث پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کیلئے بھی فیورٹ ہے پاکستان ٹیم آج جیت کی صورت میں اس فارمیٹ میں فتح کی سنچری مکمل کرلے گی۔

پاکستان کی ناکامی کی صورت میں بھی اگلے تین میچوں میں پاکستان کے پاس اس اعزاز کو حاصل کرنے کا موقع برقرار رہے گا،پاکستان ٹیم نے اب تک 163 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں سے 99 میں جیت اور59 میں اسے شکست ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ٹیم کا سب سے بڑا اسکور 205 اور کم ترین اسکور 74 ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دیگر 3 میچز 14،12 اور 16 اپریل کو شیڈول ہیں۔

ماہرین کے خیال میں پاکستان ٹیم ونڈے کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ مضبوط ہے خاص کر ان فارم ، فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ پاورہٹنگ کیلئے محمد حفیظ اور محمد آصف بھی موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.