محمد رضوان سے کچھ لوگوں نے بلاوجہ مقابلہ بنا دیا، سرفرازاحمد
کراچی( سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے واضح کیا ہے کہ مجھے محمد رضوان سے کوئی مسلہ نہیں ہے کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرا اور رضوان کا مقابلہ بنادیا ہے۔
پاکستان سپر لیڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کپتانی کرنے والے سرفراز احمد آج کراچی میں نیا ناظم آباد پہنچے تھے جہاں انہوں نے آم کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ محمد رضوان با صلاحیت کھلاڑی ہے، کچھ لوگوں نے بلاوجہ میرا اوررضوان کا مقابلہ بنادیا ہے مجھے رضوان سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے بھی پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کروناکے باعث کرکٹ بورڈ نے مجبوری میں پی ایس ایل ملتوی کیا۔
سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کرس گیل کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ دوبارہ شروع ہواتو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ کھلاڑیوں اور بعض آفیشل میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چار مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کیا گیا جب ایونٹ میں شامل سات کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔