یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے درخواست دائر

0


اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

یہ درخواست پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ علی حیدر گیلانی کو بھی نا اہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیاہے کہ علی حیدر گیلانی نے ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو رشوت کی پیشکش کی، پریس کانفرنس میں علی حیدر گیلانی نے اعتراف جرم بھی کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی علی حیدر گیلانی کی طرف سے ووٹ خراب کرنے کی ترغیب بھی دی گئی، الیکشن ایکٹ کی شق 168 کی واضح خلاف ورزی کی گئی۔

درخواست میں سندھ کے صوبائی وزیر کی جانب سے علی گیلانی کو کی گئی کال کا بھی حوالہ دیا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز روکنے میں ناکام رہا، یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہیں۔

ن لیگی الزامات پر الیکشن کمیشن نے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تک یوسف گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.