ریاض ، پاکستانی سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان سفارتخانے میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سفارت خانے کے چانسری ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر راجہ علی اعجاز نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں نے بھارتی افواج کے ظلم و جبر، تشدد اور پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی مذمت کی اور اقوام متحدہ کی جانب سے فیصلوں کو نافذ نہ کرسکنے پر اظہار افسوس کیا۔

تقریب میں کشمیریوں کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں تحریک آزادی کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور اقوام متحدہ پر اپنی قراردادوں کے نفاذ پر زور دیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.