چوری الزام والا چیئرمین پی اے سی، یہ سسٹم کی ناکامی ہے، فواد

0

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے 15سو ارب چوری کرنے والا چیئرمین پی اے سی ہے یہ سسٹم کی ناکامی ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں عمران خان اور ذوالفقار علی بھٹو نے اہم کردار ادا کیا۔

ہماری تحریک مڈل کلاس کی تحریک تھی تحریک انصاف نے مڈل کلاس اور نوجوانوں کے مسائل اجاگر کئے۔ دھرنے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی، دھرنے کی سیاست نے مڈل کلاس نوجوان کو نیا پیغام دیا،

فواد چوہدری نے کہا کرپشن کے خاتمہ کی آواز سب سے زیادہ نوجوانوں میں مقبول ہوئی اور تحریک انصاف ایک بہت بڑی قوت بن کر سامنے آئی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ مڈل کلاس اس وقت تکلیف میں ہے، سیلری کلاس پر ٹیکس لگے ہیں، ان کیلئے گیس مہنگی ہو گئی ہے۔ تاہم فواد چودھری نے واضح کیا کہ حکومت کے آنے کے فوری بعد نظام نہیں بدل جاتے

ہم نے سب سے پہلے احتساب کا عمل شروع کیا، اگلے مرحلے میں نظام بدلے گا۔ حکومت بدلنے سے نظام نہیں بدلتا اس کے لئے جدوجہد چاہیے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پندرہ مرغیوں والا ایک سال سے جیل میں بند جبکہ 1500 سو ارب چوری کرنے والا پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین بنا ہوا ہے، یہ سسٹم کی ناکامی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری قصہ پارینہ بن چکے، دونوں کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں رہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم معشیت کی بنیاد صیح کرنا چاہتے ہیں۔ ایک تہائی سے بھی زیادہ ہم رقم قرضوں کے سود میں دے رہے ہیں۔ پاکستان کے اداروں کو گروی رکھوایا گیا، سندھ میں 2 ہزار ارب روپیہ ڈویلپمنٹ کا ہے جس میں 7 سو ارب اومنی گروپ کے اکاوٴنٹ میں چلا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.