پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا 3 لا کھ 80 ہزار کا حج پیکیج
اسلام آباد(رضوان غلزہی )حکومت کی طرف سے مہنگے حج کے اعلان کے بعد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا سستا پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے 3 لاکھ 80 ہزار 60 روپے کا حج پیکج تیار کرلیا ہے۔
حج پیکج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان انرولڈ کمپنیز (ایپک) پاکستان نے تیار کیا ہے
پرائیویٹ حج پیکج کو عزیزیہ حج 2019 کا نام دیا گیا ہے اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز جلد اس پیکیج کا اعلان بھی کر یں گے۔
حکومت حج اخراجات میں اضافہ کی وجہ ٹیکسز اور ڈالر کی قیمت میں اصافہ بتا رہی تاہم نجی شعبہ نے اخراجات کم کر کے عازمین حج کے لیے خوشخبری دی ہے۔
پرائیویٹ ٹور آپر یٹرز کے سر پرست اعلی’ شاہ جہاں خلیل کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں ذمہ داری دے ہم پاکستانیوں کو سستہ حج پیکج دیں گے۔
کہا جا رہا ہےپرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے سستا حج پیکج سرکاری اسکیم پر عوام کی دلچسپی کو کم کرنے کا باعث بنے گا۔