کینیڈ انے بھارتی اعتراض مسترد کردیا،کسانوں کی حمایت کااعلان

0

فوٹو: فائل

نئی دہلی(دنیا نیوز)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹرو ڈو نے بھارت کا اندرونی معاملا ہونے کا موقف مسترد کردیا اور بھارتی کسانوں کی حمایت جاری کرنے کااعلان کر دیاہے۔

بھارتی کسانوں کے احتجاج کی حمایت پر بھارت نے اسے اپنا اندرونی معاملا قرار دیتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر احتجاج کیا تھا تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کسانوں کی حمایت میں دیئے گے بیان پر ڈٹ گئے ہیں۔

مسلسل کئی روز سے جاری بھارت میں کسانوں کا ملک گیر احتجاج، مودی سرکار کو عالمی سطح پر بھی ہزمیت کا سامنا ہے، احتجاج کرنے والوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی بھی مذمت کی جارہی ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے کہا تھا کہ بھارت میں کسانوں کے حوالے سے آنے والی خبروں کی بات نہ کروں تو میں پوری بات نہیں کر پاؤں گا۔

انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ہمیشہ پرامن احتجاج کرنے والوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کھڑا ہے، کینیڈا نے اپنے تحفظات مختلف طریقوں سے بھارتی حکام تک پہنچائے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان پر بھارت کافی تلملایا تھا اور اسے ایک جمہوری ملک کے معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر آواز بلند کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.