پاکستانیوں کوسعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جارہا،سعودی سفیر

0

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ان خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ سعودی عرب سے پاکستانیوں کو واپس بھیجا جارہے ہے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس نہیں بھیجا جارہا۔

سعودی سفیر نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صرف ان لوگوں کو واپس بھیجا جاتا ہے جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہیں۔
انھوں نے کہاصرف پاکستانی نہیں کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے ہوں ان کے لئے قوانین ایک ہی ہیں۔ان کے مطابق اقامہ اور ویزا رکھنے والوں کو واپس نہیں بھیجا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اس حوالے سے غلط فہمیاں ہیں تو وہ نہیں ہونی چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.