بھارت کی فالس آپریشن کی تیاریاں ، پاک فوج ہائی الرٹ

0

فوٹو: فائل

راولپنڈی(ویب ڈیسک)بھارت کی طرف سے خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لئے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں شروع کرنے پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کردیاگیا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ طرز کے ڈرامے کی تیاری کررہا ہے، اور ہندوستان پلوامہ طرزپر ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے اس سازش کی تکمیل کے لئے ہندوستان بارڈر ایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے بھارت نے2016میں پاکستان میں ناکام سر جیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیاتھا ۔

جبکہ 26فروری2019کو بھی ہندوستان نے ایسے ہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی، جس پر اسے عالمی سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑی تھی اور پاک فضائیہ نے بھرپور جواب دیا تھا۔

بھارتی میڈیا نے بھی مودی حکومت کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے کارگل سے حاصل سبق کوبھلا دیا ہے، مودی سرکار ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپاؤ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارگل میں بھارت نے حقائق چھپائے ،زیب داستان کئی کہانیاں گھڑیں، بھارتی ملٹری نے حقائق کو اپنے زاؤیے سے دکھانا شروع کر رکھا ہے، مخصوص من گھڑت خبریں پسندیدہ چینلز کے ذریعے لیک کی جاتی ہیں۔

بھارت میں من گھڑت خبروں کے لئے انفارمیشن وار فیئر قائم کیا گیا ہے، حقیقت میں ڈوکلم کرائس دوہزار سترہ سے ابتک مودی حکومت بے یقینی کا شکار ہے اور حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

ادھرسکھوں کے بھارت بھر میں احتجاج کے بعد مودی حکومت شدید دباؤ میں ہے، لداخ اور دو کلم میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان پر اندورنی و بیرونی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

اسی لئے بھارت نے خالصتان تحریک روکنے کیلئے کی شر انگیزی کی تیاری شروع کردی ہیں، تاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم ، عالمی میڈیا، اداروں کی تنقید سے بھی بچا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.