قومی کرکٹرز کے آن لائن سیشن پر دلچسب تبصرے، شاہین وسیم اکرم کے گرویدہ
فوٹو:پی سی بی میڈیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے آن لائن سیشن پر دلچسب تبصرے، شاہین شاہ آفریدی نے آن لائن سیشن کے بعد وسیم اکرم کی تعریفوں کے پل باند ھ دیئے، بولے وسیم اکرم نے بے خوف باولنگ کے گر سکھائے ہیں۔
آن لائن سیشنز میں سابق نامور کھلاڑیوں محمد یوسف، محمد یونس ، جاوید میاں داد، وسیم اکرم، معین خان، مشتاق احمد اور شعیب اختر نے کھلاڑیوں کو دباو میں کھیلنے سمیت فنی مہارت حاصل کرنے طریقے بتائے ۔
بیٹسمین بیٹنگ ، کیپرز کیپنک اور باولرز باولنگ کی ٹپس دیتے رہے ، کئی کرکٹرز اپنے سابق سینئرز کو دیکھ کر پرتجسس دکھائی دیئے ، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیجنڈ کرکٹرز کی جانب سے آن لائن رہنمائی کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا سابق کرکٹرز کی موجودگی میں آن لائن سیشنز میں شرکت ایک اچھا تجربہ رہا، ان سیشنز میں انہوں نے سابق کرکٹرز کے تجربات کی روشنی میں دباؤ میں اچھی پرفارمنس کا ہنر سیکھا ہے اور اس گر کو میدان میں آزمائیں گے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم کے آن لائن سیشن کا حصہ بننا اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں، عظیم فاسٹ بولر نے انہیں پراعتماد اور بے خوف بولنگ کا سبق دیا ہے، وسیم اکرم میرے آئیڈل ہیں اس لئے ان کے لیکچر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے آن لائن سیشنز کا حصہ بننے والے عظیم کھلاڑیوں کے مشکور ہیں انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے آئیڈلز کی باتوں کو پلے سے باندھتے ہیں ۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں گھروں تک محدود کرکٹرز کے لیے ان مخصوص سیشنز کا انعقاد ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا ہے کھلاڑی جب گراونڈ میں اتریں تو یقینا ان باتوں کو یاد رکھیں گے۔
Second online Session with Northern’s Squad . Boys are working hard with available resources . Wasim Khan was also invited who gave some useful information of Future possibilities and Motivated the players with lot of sureties 🏏 pic.twitter.com/Is9CdgTmMt
— Muhammad Wasim (@MuhammadWasim77) May 9, 2020
قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم کا کہنا تھا کہ آن لائن سیشنز کا انعقاد ایک شاندار تجربہ رہا اور اس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں کھیل نہیں ہورہا تو ایسے میں یہ سیشنز بہت اہمیت کا حامل تھا۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی محمد یوسف اور یونس خان کی اسکلز کے معترف رہے ہیں اور دونوں لیجنڈ بلے بازوں نے انہیں کارکردگی میں تسلسل لانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں، وہ ہمیشہ ہی رہنمائی کرتے ہیں۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ معین خان اور راشد لطیف نے آن لائن سیشنز کے ذریعے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا، ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس ان کے لیے مشعل راہ ہیں،یاسر شاہ نے مشکل کنڈیشنز میں بہتر بولنگ کیلئے مشتاق احمدسکھائے گئے گُر کی تعریف کی۔