بڑا معاوضہ مسترد،بند دروازوں کے پیچھے فائٹ نہیں کرسکتا، عامر خان

0

ویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاہے بے شک جتنے بڑے معاوضے کی پیشکش ہو میں بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ مقابلوں میں حصہ نہیں لوں گا۔

انڈور مقابلے سے متعلق ایک بیان میں برطانوی باکسر نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران باکسنگ بحال مقابلے بحال کئے جائیں میں بند دازوں میں فائٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں۔

دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرح کورونا وائرس کے باعث باکسنگ مقابلے بھی معطل ہیں اور دنیا بھر میں کھیلوں کے شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد متاثرہیں اور کھیلوں کے میدان بند ہونے کے باعث کھلاڑی گھروں میں ہی ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔

سابق عالمی چیمپین عامر خان کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر کا مداحوں کے سامنے اچھا اختتام کرنا چاہتا ہوں، کورونا وائرس کے باوجود باکسنگ بحال ہونی چاہیے جبکہ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں جزوقتی طور پر باکسنگ بحال ہونے کا امکان ہے۔

کورونا وباء کے لحاظ سے برطانیہ اس وقت امریکا کے بعد متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں اموات کی تعداد ساڑھے 31 ہزار تک پہنچ چکی ہے جب کہ 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.