صوبوں میں مخصوص نشستیں شامل ہونے کے بعد پارٹی پوزیشن

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستیں الاٹ کردیں،پنجاب میں تحریک انصاف 179 نشستوں کے ساتھ پہلے ن لیگ 164 کے دوسرے ،سندھ میں پیپلز پارٹی کی97 اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی 84 نشستیوں کے ساتھ بڑی پارٹی بن گئی ۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف کو 179 نشستیں ملی ہیں جس میں خواتین کی 33 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کو 164 نشستیں ملی ہیں جس میں 30 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں شامل ہیں۔۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کو 10 پیپلز پارٹی7 ،چار آزاد اراکین اور پاکستان رائے حق پارٹی کی 1 نشست شامل ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کل 97 نشستیں ملی ہیں جس میں خواتین کی 17 اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستیں شامل ہیں،،تحریک انصاف کو سندھ اسمبلی میں کل 30 نشستیں ملی ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ اسمبلی میں 21، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 13تحریک لبیک 3 اور متحدہ مجلس عمل کی ایک جنرل نشست شامل ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کل 84 سیٹوں کیساتھ بڑی پارٹی بن گئی ہے،،خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایم ایم اے کی 13 ،اے این پی کی 9 ن لیگ کی 6 نشستیں شامل ہیں، پیپلزپارٹی کی 5،ق لیگ کی 1 نشست جبکہ 3آزاد ارکان بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے حصہ بن گئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی 20 نشستوں کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر ہے، بلوچستان اسمبلی میں متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی دس ،دس تحریک انصاف کی 7 اوراین اے پی کی چار نشستیں شامل ہیں،،

بلوچستان اسمبلی میں بی این پی عوامی 2 نشستیں حاصل کر سکی،،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی،مسلم لیگ ن،جہوری وطن پارٹی اور پاکستان ملی
عوامی پارٹی کو 1،1 نشست مل سکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.