یواے ای، 10ہزار پاکستانی نوکریوں سے فارغ،35ہزار واپسی کے منتظر
ویب ڈیسک
دبئی: دس ہزار پاکستانیوں کو کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا،35ہزار وطن واپس آنے کے خواہش مند ہیں۔
دبئی میں پاکستان کے پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے نئی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ نئی گھمبیر صورتحال کے پیش نظر 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اب تک وطن واپسی کیلئے35ہزار افراد نے پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کراد ی ہے،ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو کورونا وائرس کے باعث ملازمتوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔
قونصل جنرل کے مطابق یو اے ای میں ملازمتوں سے فارغ ہونے والے 10 ہزار پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، واپسی میں سیاحوں، نوکری نہ رکھنے والوں اور بزرگوں کو ترجیجی دی جائے گی۔
قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی واپسی پر اسکرینگ کے انتظامات مکمل ہیں، پاکستانیوں کے لیے فلائٹس آپریشن تیار ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کی واپسی بہت بڑا چیلنج ہے۔
واضح رہے متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے صورتحال زیادہ خراب نہیں ہے اب تک صرف 12افراد جاں بحق اور 2200میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم یو ای اے کی حکومت سخت حفاظتی انتظامات کررہی ہے۔