ایم کیوایم اور تحریک انصاف میں حکومت سازی کا معاہدہ

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کی حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہا، ایم کیو ایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں عمران خان سے ملاقات کی اور دونوں جماعتوں میں معاہدہ بھی طے پا گ،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی ، کنول نوید، فیصل سبزاری اور عامر خان شامل تھے۔ حکومت سازی اور آئندہ سال چلنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا جس پر پی ٹی آئی کی طرف سے عارف علوی اور ایم کیو ایم کی جانب سے فیصل سبزاری نے دستخط کئے۔

جہا نگیر ترین نے بھی نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے مکمل معاہدہ ہوگیا ہے۔ہمارا منشور بلدیاتی نظام کو مکمل سپورٹ دیتا ہے،ایم کیو ایم کی سپریم کورٹ کی پیٹیشن میں سپورٹ کریں گے۔پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے ترقیاتی پیکج بھی دیں گے۔حیدر آباد یونیورسٹی کے قیام پر سپورٹ کریں گے۔۔

خالدمقبول صدیقی نے کہاہمارے درمیان جو طے پایا وہ جمہوری اور آئینی ضرورت تھی۔کراچی کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔مردم شماری کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ گے ہوئے ہیں اس میں تحریک انصاف میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔کراچی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں جماعتوں میں معاہدہ کے مطابق کراچی کی مردم شماری کے حوالے سے قومی اسمبلی سے منظور شدہ قرارداد اور مشترکہ مفادات کونسل کی شفارشات پر عمل درآمد کرایا جائے گا ، سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے سپریم کورٹ دائر کردہ پٹیشن میں تحریک انصاف ایم کیو ایم کی حمایت کرے گی۔

کراچی آپریشن پر نظر ثانی اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ، تمام عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی ۔۔ جہانگیر ترین نے اختر مینگل نے رابے کے حوالے سے بتایا کہ ہم اختر مینگل کو احترام اور عزت دیں اور ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.