تحریک انصاف کا مرکز اور پنجاب میں مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

آج بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرانے والے ایم این اے شبیر قریشی اور نو منتخب آزاد ایم این اے علی محمد مہر عمران خان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔تیرہ میں سے 6 آزاد ارکان قومی اسمبلی پہلے ہی تحریک انصاف کا حصہ بن چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا فواد چوہدری کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی کے 9 آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں ہمارے نمبرز 185 سے تجاوز کر چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کون شامل ہو گا اور کون کس عہدے پر فائز ہو گا اس کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.