نگران حکومت نے منصب سنبھالا تو خزانہ خالی تھا، عبداللہ حسین ہارون

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگران وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون سابقہ لیگی حکومت پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ سابقہ حکومت جاتے جاتے دو سو ارب روپے ساتھ لے گئی، منصب سنبھالا تو خزانہ خالی تھا۔

عبداللہ حسین ہارون کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تاجروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ نگران حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، ملک کو فوری طور پر 3 ارب ڈالر کی ضرورت تھی، چین نے ڈالر دئیے تو امریکا ناراض ہو گیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پانی کی قلت کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کرنیکی ضرورت ہے، بڑے ڈیموں کے بجائے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کو اہمیت دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.