نماز جمعہ پر پابندی، اعلان کرنے والا اہلکار رودیا ، ساتھی بھی آنسو بہاتے رہے
فوٹو : فائل
کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پولیس کنٹرول پر وائرلیس پیغام دینے والا اہلکار پولیس اہلکار نما ز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی پیغام دیتے ہوئے زاروقطار روتا رہا، ساتھی اہلکار حوصلہ بڑھاتے رہے کچھ خود بھی جذبات پر قابو نہ پا سکے ایک دوسرے سے منہ موڑ کرآنسے بہائے.
یہ دل ہلا دینے والا واقعہ گزشتہ روز اس وقت لوگوں تک پہنچا جب مذکورہ پولیس اہلکار کے رونے اور نماز جمعہ پر پابندی کے اعلان کی آڈیو لوگوں تک پہنچی، بعد میں یہ آڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی.
ایک ساتھی اہلکار نے نام نہ لکھنے کا کہہ کر بتایا کہ سندھ پولیس کے کنٹرول پر پیغام چلانے والا پولیس اہلکار اس وقت رونے لگا جب وہ کنٹرول پر پیغام چلارہا تھا.
جب وہ ان الفاظ کا اعلان کر رہا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہدایت کی روشنی میں نماز جمعہ کا اجتماع کہیں نہیں ہوگا اس پرحکم پر عمل درآمد کرایا جائے تو پھر خود پر قابو نہ پاسکا.
اس دوران وہ بار بار روتا رہا اور پیغام سننے والے دوسرے پولیس اہلکار کنٹرول پر ہی اس کی ہمت بندھاتے رہے۔ اس پولیس اہلکار کی جانب سے پیغام کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اہلکار نے بتایا کہ رونے کی آڈیو تو سننے والوں تک پہنچی ہے لیکن وہ منظر لوگوں تک نہیں پہنچا جہاں اعلان کرنے والا رو رہا تھا تو کئی اہلکار نماز جمعہ پر پابندی کے الفاظ پر ایک دوسرے سے منہ موڑ کر آنسو بہا رہے تھے.
یاد رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ان دنوں کورونا وائرس پھیل رہا ہے سندھ سمیت پورے ملک میں حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور نماز جمعہ اور مسجد کے اجتماعات بھی محدود کئے جارہے ہیں.