چین سے مزید ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس،ماہر ڈاکٹرز پاکستان پہنچ گئے

0

فوٹو : سکرین گریب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث چین سے ہزاروں کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے،سامان وصولی کیلئے ائرپورٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موجود تھے.

شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ چین نے ایک پھر دنیا کو دکھا دیا کہ چین پاکستان کا دوست ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود سامان وصولی کیلئے ائرپورٹ پر

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چین گیا تھا، آج میں یہاں چین کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم کو رسیو کرنے آیا ہوں.

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہم امداد سامان، طبی آلات اور میڈیکل ٹیم بھیجنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں ہم ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

چینی طیارہ کی آمد سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ چین کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے، چین اب تک 12ہزار ٹیسٹ کٹس، 3 لاکھ ماسک اور 10 ہزارحفاظتی سوٹ دے چکا ہے.

ترجمان نے بتایا کہ چینی حکومت نے 40 لاکھ ڈالرکورونا وائرس کےلیے الگ اسپتال بنانے کے لیے بھی دیئے ہیں،  چینی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان بھیج رہی ہے.

انھوں نے کہا امدادی سامان خصوصی طیارے سے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ امدادی سامان وصول کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8رکنی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچے گی، چینی ڈاکٹروں کی یہ ٹیم دو ہفتے پاکستان میں گزارے گی، چینی ڈاکٹرز پاکستانی طبی ماہرین کواپنے تجربات کی روشنی میں مشورے دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ چینی ڈاکٹرز بتائیں گے کہ چین کس طرح سے کوروناپرقابو پانے میں کامیاب ہوا، چین کی میڈیکل ٹیم ہماری صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے چین سے طبی سامان بھی لائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنکیانگ حکومت نے حکومت سندھ کو بھی 50 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں جب کہ چین سے نجی ذرائع سے عطیہ کردہ رقم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

انھوں نے کہا علی بابا فاؤنڈیشن اورجیک ما فاؤنڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس اور5 لاکھ ماسک عطیہ کیے، چین نے 67 ملین روپے کے 2 ٹن ماسک،ٹیسٹ کٹس،وینٹی لیٹرز اور طبی حفاظتی لباس بھی مہیا کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.