کورونا،پاکستان میں 11 افراد جاں بحق، متاثرین کی تعداد 1372 ہو گئی

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے، جس سے پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، ملک میں متاثرہ مریضوں ک 1372 ہو چکی ہے

پنجاب میں چوتھی ہلاکت لاہور کے میو اسپتال میں ہوئی جہاں 73 سالہ بزرگ مریض انتقال کرگیا، محکمہ صحت پنجاب نے بھی صوبے میں چوتھی ہلاکت کی تصدیق کی ہے.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب میں 4، خیبرپختونخوا میں 3 جبکہ  سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 57، پنجاب میں 85، سندھ میں 19، گلگت بلتستان میں 16 اور اسلام آباد میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1373 ہو گئی ہے، پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے  2، 2 جبکہ ایک کا پنجاب سے تعلق ہے۔

لاہور کے میو اسپتال کے کورونا وارڈ میں زیر علاج ایک 73 سالہ بزرگ اور فیصل آباد میں زیرعلاج ایک 22 نوجوان دم توڑ گئے جس کے بعدصوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.