پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کو تسلیم کرنا چاہئیے،چین

0

فوٹو : فائل

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف واضح کامیابی حاصل کی ہے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

پیرس بیسڈ واچ ڈاگ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چین کی سربراہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستانی وفد وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کی سربراہی میں اجلاس میں شریک ہوا۔ حماد اظہر نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے سفارشات پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی.

انھوں نے کہا پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے، چین ایف اے ٹی ایف میں بامقصد اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چین نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کو تعمیری تعاون اور معاونت فراہم کرتا رہے گا، عالمی برادری کو پاکستانی کاوشوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

یاد رہے چین ایف اے ٹی ایف کا صدر اور ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کا شریک چیئرمین ہے، چین نے ایک بار پھر پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری کو بھی انھیں تسلیم کرنے کا کہا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.