میرے پاس تم ہو،، کی آخری قسط رکوانے کی درخواست مسترد

0

فوٹو : فائل

لاہور(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط ہونے اور سینماؤں میں نشر ہونے سے رکوانے کی درخواست سول عدالت نے مسترد کر دی.

لاہور کی سول کورٹ میں ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی تھی سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت میں فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے خاتون ماہم جمشید نے اپنے وکیل ماجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کرتےہوئے کہاتھا کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اور عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈرامے، میرے پاس تم ہو، نے پاکستانی خواتین پر مثبت نتائج نہیں ڈالے۔  لہذٰا عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔

یہ ڈرامہ خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے جس نے پاکستان بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس ڈرامے کا موازنہ سوشل میڈیا پر پی ٹی وی کے دور کے ڈراموں سے کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ہی ڈرامے کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اس کی آخری قسط ٹی وی کے بجائے سینما میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط 25 جنوری کو یعنی کل سینما میں ریلیز کی جائے گی۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید کے علاوہ اداکار عدنان صدیقی اورعائزہ خان مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

اب ناظرین میں کل ڈرامہ نشر ہو گا یا نہیں اس حوالے سے سے تجسس پایا جاتا ہے، عدالت محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.