شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بچے کا نام رکھ لیا

0

نئی دہلی (ویب ڈیسک  ) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے ہونے والے بچےکا نام بتا دیا۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹر شعیب ملک کا شمار پاک بھارت کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

دونوں کو شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھے تقریباً 8 سال ہوچکے ہیں، لیکن ابھی تک دونوں والدین کے عہدے پر فائز نہیں ہوسکے ہیں، تاہم ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ شعیب ثانیہ کے گھر بیٹی ہوگی یا بیٹا اور دونوں اپنے بچے کاکیا نام رکھیں گے۔

اور اب ان کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ خود ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے شوہر شعیب ملک نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ہونے والے بچے کا خاندانی نام ’’مرزاملک‘‘ ہوگا۔

بھارتی شہر گوا میں   گوا فیسٹ 2018   کی تقریب میں صنفی تعصب کے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے بارے میں کئی رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر شعیب ملک چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر بیٹی ہو۔

ثانیہ نے بتایا ہم دونوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے گھر جب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ   مرزا ملک   ہوگا۔

ثانیہ نے صنفی تعصب کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہم دو بہنیں ہیں، میں نے کئی بار رشتے داروں کو اپنے والدین سے کہتے سنا اگر ہمارے گھربیٹا ہوتا تو ہمارا خاندانی نام آگے بڑھتا۔

تاہم ہم دونوں بہنوں کو بھائی کی کبھی خواہش نہیں ہوئی، یہاں تک کہ میں اپنے رشتے داروں سے اس بات پر لڑتی تھی کہ وہ کیوں ہمارے والدین پر زور دیتے ہیں کہ ہمارے گھر بیٹا ہو۔ ہمیں ہمارے خاندانی نام کو آگے بڑھانے کیلئے بیٹے کی ضرورت نہیں۔

ثانیہ نے مزید کہا شادی کے بعد میں نے اپنا خاندانی نام تبدیل نہیں کیا اور ابھی تک مجھے ثانیہ مرزا کے نام سے ہی پکارا جاتا ہےاور اس طرح ہمارا خاندانی نام آگے بڑھ رہا ہے۔

بھارتی ٹینس سٹار کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلے میں آج بھی خواتین اور مردوں میں پیسوں کی تقسیم پر امتیاز برتا جاتا ہے۔ میں اس چیز کی مخالف ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.