اسلام اور پاکستان سے متاثر کینیڈین سیاح خاتون نے اسلام قبول کر لیا

0

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کینیڈین سیاح خاتون روزی گیبریل نے جب موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا سفر کیا تھا تب ان کا سفر متاثر کن تھا، لیکن اس اب روزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران لی گئی تصویر

سوشل میڈیا پر سب نے دیکھا ایک سال پہلے روزی گیبریل ایک موٹر سائیکل کے ساتھ پاکستانی کلچر اورخوبصورتی کے بارے میں جاننے کے لیے آئیں  اور تنہا موٹر سائیکل پر پاکستان کو دریافت کرنے نکل پڑیں۔

روزی نے لاہور، سوات، ملتان اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا اور جہاں جہاں قیام کیا ان کاگزر ہوا وہاں وہاں کی تصاویر شیئر کرتی اور پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجاگر کرتی گیئں ۔

روزی جہاں بھی جاتیں یوٹیوب پراپنے وی لاگز سے پاکستان کی خوبصورتی کے بارے میں لوگوں کو بتاتیں یوٹیوب پر پاکستان سے متعلق  ان کی ویڈیوز کو بہت شہرت ملی۔

ایک دن ایسا آیا کہ روزی پاکستانی ثقافت اور اسلامی تعلیمات سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔ روزی نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے ہاتھوں میں قرآن پاک لیے کھڑی ہیں.

ایک اور تصویر میں  انہوں نے سر پر حجاب بھی باندھا ہوا ہے۔ تصویر کے ساتھ روزی نے خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، روزی نے کہا گزشتہ سال میرے لیے کافی مشکل تھا۔

اسلام کی خوبصورتی جو روزی کے لباس سے بھی عیاں ہے

خالق کائنات نے مجھے پاکستان بھیجا صرف اس لیے نہیں کہ میں خود کو چیلنج کروں اور اپنے درد کو بھول جاؤں بلکہ مجھے راستہ دکھانے کے لیے۔

بدقسمتی سے اسلام وہ مذہب ہے جس کی دنیا بھر میں غلط تشریح کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دیگر مذاہب کی طرح یہاں بھی بہت ساری تشریحات ہیں لیکن اسلام کے اصل معنی امن، محبت اور اتحاد کے ہیں۔ یہ صرف مذہب نہیں ہے بلکہ زندگی جینے کا راستہ ہے۔

روزی گیبریل نے پاکستان کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں آنے سے قبل ہر کسی نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان بہت خطرناک ملک ہے اور ایک تنہا خاتون کا پاکستان میں اکیلے سفر کرنا مناسب نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.