ہماری پوری کوشش ہے سعودی عرب اورایران میں دوستی ہو جائے، عمران خان

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پہلے کسی اور کی جنگوں میں شرکت کرتے رہے لیکن اب کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کریں گے، پاکستان نے دہشت گردی میں پہلے ہی بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔

اسلام آباد میں ‘ہنر مند پاکستان’ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہماری پوری کوشش ہے کہ سعودی عرب اور  ایران میں دوستی ہو جائے۔

عمران خان نے کہ قوموں کی زندگی میں برا وقت آتا ہے تاکہ اپنی اصلاح کی جائے، پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہنر مند پروگرام سے روڈ میپ دیتا ہوں کہ ملک کدھر جا رہا ہے، ریاست دو چیزوں پر کھڑی ہوتی ہے، ایک انصاف اور دوسرا سادگی، ہمیں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کمزور اور غریب طبقے کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم نے 190 ارب روپے صرف غریب طبقے کی بہتری پر خرچ کیے، پنجاب میں 170 پناہگاہیں بن چکی ہیں، سخت سردی میں عوام کو سہولت دی گئی۔

وزیراعظمعمران خان کا کہنا تھا کہ 2020 میں نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، آئندہ 4 سالوں میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں، گھر بنانے سے 40 کے قریب انڈسٹریز چلیں گی، انڈسٹریز چلیں گی تو بے روزگاری میں کمی ہو گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں، نوجوان ہی ملک کو سپر پاور بنا سکتے ہیں، ہنر مند پروگرام کے لیے 30 ارب روپے دیئے ہیں جس میں سے پہلے فیز میں 10 ارب استعمال ہو گا، پروگرام کے تحت پانچ لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں غریبوں کے لیے اشیائے خوردنوش کی قیمتیں کم کی ہیں جب کہ سب سے زیادہ خوشی ہیلتھ کارڈ کی ہے جس کے ذریعے7 لاکھ روپے مالیت تک کا علاج مفت ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.