پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ آج کھیلا جائیگا
فوٹو :فائل
رالپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دلچسب بات یہ ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی آج پہلی بار ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔
پاکستان میں دس سال کے وقفہ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہونے جارہی ہے، 2009میں لاہور میں سری لنکا ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد سے اب تک پاکستان میں سکیورٹی وجوعات کے باعث کوئی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلے گی اور وہ دلیر سری لنکا ہی ہیں۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلے مرحلے میں دورہ کرچکی ہے لیکن اس ٹیم میں شامل تقریباً تمام ہی ینگسٹر ز تھے جب کہ آج جو ٹیم پاکستان کا سامنا کرے گی اس میں تمام سینئرز پلیئرز شامل ہیں۔
آج راولپنڈی میں بارش کی بھی پیشین گوئی ہے اور میچ شروع ہونے سے قبل یا میچ کے دوران بادل پہلے دن کے کھیل کو ڈسٹرب کرسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ہوم سیریز کے حوالے سے خاصا جوش وخروش پایاجارہاہے۔
پاکستان کی پلینگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا،دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرح فواد عالم کی بھی واپسی ہو رہی ہے تاہم ان کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی بات نہیں کہیں جاسکتی۔
پاکستان ٹیم کی قیادت حال ہی میں آسٹریلیا میں وائٹ واش کی خفت کاسامنا کرنے والے اظہر علی کے ہاتھ ہے جب کہ قومی ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے کامیابیوں کی تلاش میں ہے لیکن تینوں کی طرز کی کرکٹ میں مشکلات درپیش ہیں۔
آسٹریلیا میں آوٹ فارم حارث سہیل ایک مرتبہ پھر سکواڈ میں شامل ہیں دیکھنا یہ ہے کہ وہ آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں شامل ہوتے ہیں یا انکی جگہ فواد عالم کو چانس دیا جاتاہے۔
حسنین کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنا یا گیاتھا تاہم ہوم سیریز میں عثما ن شنواری کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، شاہین شاہ آفرید ی کے ساتھ نسیم شاہ کو بھی موقع ملنے کاامکان ہے، آسٹریلیا میں نسیم شاہ بھی ناکام رہے لیکن سلیکٹر ز خفت مٹانے کیلئے ان کے وکٹ لیس سپل کی تعریفیں کرتے رہے۔