افغان کرکٹر محمد نبی کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے کرکٹر اور آل راؤنڈر محمد نبی کے انتقال کی خبرجنگل کی آگ کی طرح ہر طرف پھیل گئی ۔
افغان ٹیم کے آل راؤنڈر کے انتقال کی خبرسوشل میڈیا پر آئیں جو تیزی سے وائرل ہو گئی، اس دوران کچھ صارفین نے افغان کرکٹر کے انتقال کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ کرکٹر کے انتقال کی وجہ ہارٹ اٹیک ہے۔
واضح رہے محمد نبی افغان ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور کیرئیر میں 121 ایک روزہ میچز میں ایک سنچری اور 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 2699 رنز بنائے ہیں اور 128 وکٹیں بھی حاصل کیں.
انھوں نے 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 1291 رنز بنائے ہیں اور 69 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
سٹال آل راؤنڈر نے پاکستان کسٹمز، بگ بیش، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، کیریبئن لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر، انگلش کاؤنٹی اور افغان لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ۔
ایسے میں انتقال کی خبریں اس وقت جھوٹی ثابت ہو گئیں جب افغانستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹر پر دیکھا گیا کہ محمد نبی کابل کے مقامی سٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔