عمران خان کا بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدکو ٹیلی فون

0


اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، وزیراعظم نےحسینہ واجدکی خیریت دریافت کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی، اور بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.