ایک قوم بننے کےلئے ملک میں ایک نصاب ضروری ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک نصاب کا ہونا ضروری ہے تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں۔
عمران خان اسلام آباد میں وزرات تعلیم کی جانب سے مدارس کے طلبہ کو انعامات دینے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،’مسلمانوں کے ساتھ ایسے سلوک کا سبب یہ ہے کہ ہم تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا راہ حق کے بارے میں صرف تعلیم بتاتی ہے، پاکستان واحد ملک تھا جو اسلام کے نام پر بنا تھا، ناانصافی ہے کہ ملک میں 3 نظام تعلیم چل رہے ہیں جن میں انگریزی، اردو میڈیم اور تیسری طرف مدارس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم ختم ہوا تو مسلمان نیچے گئے، اسلام اور تعلیم ساتھ ہوتے تو قوم کو انسانیت کی طرف لے جاتے، غلبہ اسلام کے بعد 30 سال میں مسلمان وسط ایشیا تک پہنچ گئے۔
عمران خان نے کہا ہمیں بچوں کو پڑھانا چاہیے کہ مسلمان پوری دنیا پر کیسے چھاگئے،ان کا کہنا تھا کہ اس کےلئے ملک میں ایک نصاب ضروری ہے تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہاکشمیریوں کے ساتھ جو ہورہا ہے، کسی اور قوم کے ساتھ ایسے رویے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، 2 ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے جیل میں بند کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی، یہودی یا کسی یورپین کے ساتھ ایسا برتاو¿ کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، مسلمانوں کے ساتھ ایسے سلوک کا سبب یہ ہے کہ ہم تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے ساتھ مل کر ٹی وی اور فلموں کے ذریعے مسلمانوں کا مو¿قف دنیا کے سامنے لائے گا۔
تقریب کے آخر میں وزیراعظم عمران خان نے مدارس کے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔