کینیڈا نے پاکستانی طلباء کےلیے اسٹڈی ویزہ آسان کر دیا
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) کینیڈا نے پاکستانی طلباکےلیے اسٹڈی ویزاآسان کردیا اور پاکستان کو اسٹڈی پرمٹ پروگرام شامل کرلیا ، جس سے پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔
اس حوالے سے کینیڈا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری آگئی ہے کیو نکہ کینیڈا نے پاکستانی طلباکےلیے اسٹڈی ویزاآسان کردیا۔
اےآرواہی نیوز کے مطابق اب پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے، ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اب یہ اسٹڈی ویزہ حاصل کیا جا سکے گا۔
کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں ابتدا میں چین، بھارت ، فلپائن اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے طلبا کو شامل تھے، تاہم اب اس فہرست میں پاکستانی طلبا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
احمد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ غیر ملکی طلبا کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں پرکیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے پاکستانی طلبا کے لیے اسٹڈی ویزہ آسان بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا نئے ویزہ پالیسی کے تحت پاکستانی طلباءتمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے بعد 20 دن میں ویزہ حاصل کر سکیں گے۔
پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین حکومت اور امیگریشن منسٹر احمد حسین کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے کینیڈین اعلی حکام سے ملاقات میں پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔