اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر ویگن کو حادثہ،11افراد جاں بحق
اسلام آباد(زمینی حقائق)اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر ویگن کو حادثہ ،11افراد جاں بحق ،6شدید زخمی ہیں۔
حادثہ کا شکار ہونے والی ویگن سرگودھا سے اسلام آباد آرہی تھی،ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث اسلام آباد ٹول پلازہ کے بوتھ سے ٹکرائی ۔
ویگن بوتھ سے ٹکرانے کے بعد ویگن میں فیول ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گی، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے 9 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگے۔
سی ایم ایچ برن یونٹ منتقل ہونے والا زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے9 افراد کی لاشیں پمز ہسپتال اسلام آباد جبکہ ایک ایک لاش سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کی گئی۔
حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے6 افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گی ہے۔
ترجمان کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مسافر ویگن کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو گیا تھا اور اسلام آباد ٹول پلازہ پر روکنے کے بجاے ٹول پلازہ بوتھ سے ٹکرا گیا۔
حادثہ کے بعد موٹروے پولیس، ایدھی اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، موٹروے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا تعین ہسپتالوں میں کیا جاے گا۔
جاں بحق28سالہ نورین، 21سالہ عمران،9سالہ ریحان امجد ،25سالہ افضل ،30سالہ عمران پرویز اور21سالہ سعد امین کی لاشیں پمز اسپتال لائی گئی ہیں۔