حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ مؤخر
اسلام آباد( ویب ڈیسک )حکومت نے پٹرولیم مصنوعا کی قیمتوں میں اضافے کا مؤخر کر دیا ہے، یہ بات کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتاہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سمری منظور نہیں کی بلکہ معاملہمؤخر کر تے ہوے اسے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسا میکنزم بناہیں جس میں عوام پر بوجھ نہ پڑے، گزشتہ روز اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات میں 14روپے فی لٹر اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوارسال کی تھی۔
اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔