افغان شہری کو بھارت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
فوٹو: افغان اردو
لاہور : افغان شہری کو بھارت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقامی پولیس اس واقعہ کو پلاٹ کیس بتا رہی ہے.
اس حوالے سے افغان میڈیا ویب سائٹ ‘افغان اردو’ نے بھارت میں 35 سالہ افغانی شہری خواجہ سعید چشتی کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کی خبر دی.
بھارتی پولیس کے مطابق خواجہ سعید کو ایک پلاٹ کے جھگڑے پر قتل کیا گیا، وہ مقامی افراد سے ایک پلاٹ خریدنا چاہتے تھے، خواجہ سعید کے ڈرائیور پر پولیس کو شک ہے.
بھارت میں 35 سالہ افغانی شہری خواجہ سعید چشتی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، بھارتی پولیس کے مطابق خواجہ سعید کو ایک پلاٹ کے جھگڑے پر قتل کیا گیا، وہ مقامی افراد سے ایک پلاٹ خریدنا چاہتے تھے، خواجہ سعید کے ڈرائیور پر پولیس کو شک ہے جو واقعہ والے دن سے غائب ہے pic.twitter.com/AVrPBq6jXJ
— افغان اردو (@AfghanUrdu) July 6, 2022
پولیس نے ڈرائیور کے ملوث ہونے کے شبہ نے واقعہ کو مزید پراسرار بنا دیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ ڈرائیور واقعہ والے دن سے غائب ہے.
Comments are closed.