محمد حسنین کو بگ باش میں کھیلنا مہنگا پڑ گیا، مشکوک ایکشن کا ٹیسٹ
لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اسپیڈ اسٹار نوجوان باولر محمد حسنین کو بگ باش میں کھیلنا مہنگا پڑ گیا، مشکوک ایکشن کا ٹیسٹ لے لیا گیا کی رپورٹ آنے پر حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔
آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں متاثر کن ڈیبیو کرنے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا تاہم کورونا کے باعث ان کے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاکستان میں لیاگیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد حسنین کے ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے بعد جاری کی جائے گی، سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ بولر کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔
محمدحسنین کے باولنگ ایکشن کا لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا، ٹیسٹ کی رپورٹ پندرہ روز بعد جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین کا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہے انھوں نے بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں میڈن ان اوور میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
اس سے قبل ایک میچ کے دوران سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال کو چبانے کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔
Comments are closed.