عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد کو ٹیلی فون ،دہشتگردحملے کی مذمت
فوٹو: ٹوئٹر یو اے ای ایمبیسی
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد کو ٹیلی فون ،دہشتگردحملے کی مذمت کی اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار اعلیٰ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو بھی ٹیلی فون کیا۔
اسلام آباد میں امتحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی میں حوثی دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کے ٹیلی فون سے قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کرکے ابوظبی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
اماراتی وزیر خارجہ کے ٹیلی کے بعد دفتر خارجہ سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی شہری کے انتقال پر دلی تعزیت کی۔
H.H. Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi, receives a telephonic call from H.E. Imran Khan, Prime Minister of Islamic Republic of Pakistan, expressing his condemnation and denunciation of Houthi terrorist attack, affirming Pakistan’s solidarity with UAE pic.twitter.com/WSDNuBEcYT
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) January 18, 2022
شاہ محمود قریشی نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری علاقوں پر کیے گئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت اور متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متوفی پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن واپسی اور زخمیوں کے لیے فوری علاج معالجے کی کاوشوں پر اماراتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں متحدہ عرب امارات کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، انھوں نے متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کااظہار کیا۔
H.E. Shah Mahmoud Qureshi, Minister for Foreign Affairs of Islamic Republic of Pakistan,in a telephonic call to H.H. Sheikh Abdullah Bin Zayed Al Nahyan, Minister of Foreign Affairs & Int. Cooperation strongly condemns the terrorist attack, confirms Pakistan’s solidarity with UAE pic.twitter.com/7ZmUObx4dY
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) January 18, 2022
شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ امن و امان کے لیے سنگین خطرہ بننے والے اس طرح کے حملوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے، باہمی گفتگو میں
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی اور تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہا کیاگیا۔
Comments are closed.