پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد میں ہوم ورک شروع کر دیا

اسلام آباد(پریس ریلیز)پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد میں ہوم ورک شروع کر دیا.پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سے پیپلز پارٹی سٹی اسلام آباد کے عہدیداروں نے اہم ملاقات کی.

سابق امیدوار قومی اسمبلی ممبر سنٹرل پنجاب کونسل پاکستان پیپلزپارٹی خان عالمگیر خان جوائنٹ سیکرٹری سٹی اسلام آباد حمید کیانی ودیگر ارکان ملاقات میں موجود تھے.

ملاقات کے دوران عالمگیر خان نے 27 مارچ لانگ مارچ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور کہا کہ 27 مارچ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی حکمت عملی بنانا ضروری ہے.

پیپلزپارٹی کے مقامی سطح کے اس اہم اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور عوام کی لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت یقینی بنانے کیلئے ورک کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.

یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے 12 فروری کو جی سیون سروس موڑ روپا کلب میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا جائے گا جسکے خان عالمگیر خان میزبان ہونگے.

Comments are closed.