بیجنگ سرمائی اولمپکس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ناکام ہوگی، صدر پاکستان

فوٹو: شِنہوا

اسلام آباد(شِنہوا) صدر عارف علوی نے چینی حکومت اور چینی عوام کو سرمائی کھیلوں کے انعقاد کی کو ششوں پر مبارکباد دی ہے اور اس امید کااظہار کیا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز "بہت کامیاب” ہوں گی ،صدر پاکستان نے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار چینی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے اس شاندار تقریب میں جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کرے گا۔

صدر عارف علوی نے 4 فروری سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022 کی تیاریوں کے حوالے سے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کے دوران ان کھیلوں کا انعقاد چین کے اس موثر اور کامیاب طرز حکمرانی کا اظہار ہے کہ وہ یہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ سے یہ سیکھا جا سکتا ہے کہ کھیلوں اور اولمپکس نے لوگوں کے درمیان تعاون کو فروغ اور قوموں کو متحد کیا ہے اور ان کھیلوں میں حصہ لینے والے نوجوان میزبان ملک کی یادیں اپنے ممالک میں واپس بھی لا سکتے ہیں۔

 

صدر پاکستان نے کھیلوں کو سیاست زدہ کرنے کو بلاجواز اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ناکام ہوگی، صدر پاکستان کا کہنا تھا دنیا اولمپکس میں ممالک کی بھرپور شرکت دیکھے گی۔

پاک چین تعلقات کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری مضبوط ہوئی ہے اور دوطرفہ تعلقات دنیا کی تمام اقوام کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے ایک نمونہ بن چکے ہیں۔

صدرعارف علوی نے کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے اہم منصوبے، چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) سے گزشتہ سال پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوئے اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستان میں غربت کے خاتمے کی کوشسوں کو تقویت ملی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے، گوادر بندرگاہ نے بڑی ترقی کی ہے، پاکستان اور چین علاقائی تجارت اور لاجسٹکس کے ایک مرکز کے طور پر بندرگاہ کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے گوادر فری زونز کی تعمیر کو تیز کرنے مشترکہ کام کرینگے۔

عارف علوی نے کہا کہ ان کے خیال میں گوادر بندرگاہ پورے خطے میں امن کے امکانات کو فروغ دے گی،پاکستان چین کی مدد سے آئی ٹی ٹیلنٹ کی تربیت اور سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

صدر نے کہا کہ سی پیک کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں، دونوں ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی )، سائبر سیکورٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) نے 2021 میں اپنے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائی۔ صدر عارف علوی نے انٹرویو کے دوران ایک بار پھر سی پی سی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

صدر نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے مکمل اجلاس کے دوران منظور کردہ تاریخی قرارداد میں گزشتہ صدی کے دوران پارٹی کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات کا احاطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے گزشتہ صدی کے دوران قومی آزادی، عوام کی آزادی اور غربت کے خاتمے سمیت قابل ذکر کامیابیوں کے حصول کے لیے چینی عوام کی قیادت کی جو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک تحریک کا باعث ہیں۔

انٹرویو کے دوران، صدر عارف علوی نے آمدہ چین کے نئے قمری سال پر مبارکباد دیتے ہوئے رواں سال ہونے والی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments are closed.