پروفیسرمحمد حفیظ کا ٹی20اور ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان
فوٹو:سوشل میڈیا
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پروفیسرمحمد حفیظ کا ٹی20اور ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان،قومی ٹیم کیلئے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی، فرنچائزکرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
پاکستان کیلئے18سال کرکٹ کھیلنے والے سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کااعلان کیا، کہا کہ میں خوش قسمت ہوں اٹھارہ سال گرین شرٹ زیب تن کرنے کا موقع ملا۔
محمد حفیظ نے اپنے اہلخانہ، ساتھی کرکٹرز،سپورٹ اسٹاف اورپاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا ، انھوں نے چئیرمین کرکٹ بورڈ رمیض راجہ کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے اورٹی 20 سے بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل محمد حفیظ نے 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔
My journey of pride representing 🇵🇰 came to an end & i m proudly retiring from international cricket with great satisfaction & joy. Thank u all for 18 years of support. Maintaining highest level of pride & dignity always is my most valuable achievement. Pakistan 🇵🇰 Zindabad
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 3, 2022
محمد حفیظ نے55 ٹیسٹ ،218ون ڈے اور119ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے،32مرتبہ مین آف دا میچ اور9 بارمین آف دا سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
محمد حفیظ نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت کی6 ون ڈے اورٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس موقع پرمحمد حفیظ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
واضح رہے محمد حفیظ کے چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کے ساتھ ان کے چیئرمین بننے سے پہلے تعلقات خراب ہو گئے تھے تاہم رمیض راجہ نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے باوجود محمد حفیظ کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایابلکہ انھیں قومی ٹیم میں شامل رکھا۔
محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش سے قبل ہی اپنی عدم دستیابی کااعلان کردیا تھا اس دوران وہ تذبذب میں مبتلارہے تاہم اب انھوں نے تینوں طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیاہے۔
Comments are closed.