آپ کا برانڈ وزیر اعظم ہے جو چور ڈاکو نہیں، عمران خان

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) آپ کا برانڈ وزیر اعظم ہے جو چور ڈاکو نہیں، عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن چور ڈاکو اور کرپٹ رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں نے معاشی اور اقتصادی صورت حال پر حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعظم کو معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں وزیر خزانہ نے شرکا کو فنانس بل پر بریفنگ دی تو اس موقع پر وزیر اعظم نے ترجمانوں کو فنانس بل سے متعلق ابہام دور کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ فنانس بل کو عوامی سطح پر مؤثر طریقے سے نہیں پیش کیا جا سکا۔

وزیر اعظم نے وزیر خزانہ سے کہا آپ کہتے ہیں اکانومی بہتر ہے، لیکن اپوزیشن اکانومی کے خلاف حکومت پر تنقید کرتی ہے، اپوزیشن کو کسی صورت اثر انداز اور حاوی نہ ہونے دیں، انھیں آئینہ دکھائیں اور عوام کو حقائق بتائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی اور معاشی صورت حال پر بریفنگ میں کہا نومبر کی نسبت دسمبر میں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، آئندہ مہینے مہنگائی مزید کم ہوگی، کیوں کہ عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

عمران خان نے اجلاس میں اکانومی کی صورت حال میں بہتری آنے پر اظہار اطمینان کیا، اور کہا معاشی صورت حال عوام کے سامنے رکھ کر اکانومی کے اعداد و شمار شیئر کیے جائیں، اکانومی ہمیں تباہ کن حال میں ملی تھی جسے کافی حد تک بہتر کیا جا چکا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپوزیشن کی جانب سے 2 ارب روپے کے ٹیکسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جس پر وزیر اعظم نے کہا ری فنڈ اور ربیٹ کے بارے میں عوامی کنفیوژن کو دور کیا جائے، عوامی سطح پر بتایا جائے کہ ڈاکومنٹڈ اکانومی ملکی مفاد میں ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا ایگریکلچر گروتھ، اور ملکی ایکسپورٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، ملکی ذخائر 25 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے جس پر بات نہیں ہو رہی، اپوزیشن کے جعلی بیانیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔

Comments are closed.